مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اسرائیل کے ساتھ اپنے روابط مستحکم کرتے ہوئے اس ملک سے ایک سرکاری نمائندے کو اپنے ہاں قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق نیٹو نے اپنے اس فیصلے سے اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی نمائندے کو برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ایک مستقل دفتر دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےطویل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آنے والے اس فیصلے کو ایک ایسا اہم قدم قرار دیا ہے، جس سے اسرائیل کی سلامتی میں مدد ملے گی۔اس طرح اب اسرائیل بھی 28 رکنی مغربی دفاعی اتحاد کے40 پارٹنر ملکوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ نیٹو کے چند ایک رکن ملک اب تک اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون سے یہ کہہ کر انکار کر رہے تھے کہ اس سے مسلمان ملکوں کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اسرائیل کے ساتھ اپنے روابط مستحکم کرتے ہوئے اس ملک سے ایک سرکاری نمائندے کو اپنے ہاں قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1863779
آپ کا تبصرہ